Daily Taqat

قومی ہاکی ٹیم ایشین گیمزمیں شرکت کے لیے جکارتہ راوانہ

ایشین گیمز میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم کپتان رضوان سینئر کی قیادت میں جکارتہ روانہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ ہوگئی، پاکستان ہاکی ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کر رہے ہیں۔ ایشین گیمز میں پاکستان کا پہلا میچ 20 اگست کو تھائی لینڈ کے خلاف ہوگا، پاکستانی ہاکی ٹیم دوسرا میچ 22 اگست کو اومان کے خلاف کھیلے گی۔ قومی ہاکی ٹیم 24 اگست کو انڈونیشیا، 26 اگست کو ملائیشیا اور 28 اگست کو اپنا آخری پول میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

روانگی سے قبل قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کوچ ریحان بٹ کا کہنا تھا کہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ جشن آزادی پر قوم کو جیت کا تحفہ دیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »