Daily Taqat

نجم سیٹھی نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے اہم کام کر دیا

پاکستان میں 2 سال کے اندر انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی پی سی بی کا مشن بن گیا، چیئرمین نجم سیٹھی کہتے ہیں 2 سال میں ہر ٹیم پاکستان آئے گی، ویسٹ انڈیز کا مارچ میں دورہ پاکستان کنفرم ہے۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے قوم کو خوشخبری سنادی، کہتے ہیں مارچ میں ویسٹ انڈیز اور 2 سال کے اندر ہر ٹیم پاکستان آئے گی۔بورڈ سربراہ ٹیم کی ون ڈے اور ٹیسٹ کارکردگی سے نالاں رہے، سینئرز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، بولے نئی ٹیم بنانے کی پلاننگ کرلی، کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کو فری ہینڈ دے دیا۔پاکستان ٹی 20 کی نمبر ایک، ٹیسٹ کی نمبر 7 اور ون ڈے میں نمبر 6 پر موجود ٹیم ہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی تیاریاں شروع کردی ہیں، امید ہے ورلڈ کپ سے قبل مضبوط ٹیم تیار ہوجائے گی


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »