Daily Taqat

نڈال نے مسلسل سیٹ جیتنے کا 34 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

نڈال نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کے ڈائیگو کے خلاف فتح حاصل کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔ کلے کورٹ کے بے تاج بادشاہ نڈال نے 6-3 اور 6-3 سے فتح سمیٹ کر لگاتار 50 سیٹ جیتنے کے

ساتھ ساتھ 34 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑا۔ جان میک اینروئے نے 1984 میں بغیر سیٹ ہارے سنگل کورٹ پر مسلسل 49 کامیابیاں حاصل کی تھیں۔ نڈال نے یہ ریکارڈ گزشتہ سال فرنچ اوپن کے ساتھ ساتھ رواں سال بارسلونا اوپن اور مونٹی کارلو اوپن کے دوران قائم کیا۔ 31 سالہ عالمی نمبر ایک کا میڈرڈ اوپن کے کوارٹر فائنل میں ڈومینک تھیم سے مقابلہ ہو گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »