Daily Taqat

مشتاق احمدکابنگلادیش کرکٹ بورڈکی جانب سےبولنگ کوچ کےعہدےکی پیشکش قبول کرنےسےانکار

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کےسابق لیگ سپنرمشتاق احمد نےبنگلادیش کرکٹ بورڈکی جانب سےبولنگ کوچ کے عہدے کی پیشکش قبول کرنے سے انکارکردیا۔ نجی ٹی وی چینل کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈنے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنرمشتاق احمدسے بولنگ کوچ کے عہدے کے لئے رابطہ کیاہے ،مشتاق احمد کو ساﺅتھ افریقن بلے باز گیری کرسٹن کے کہنے پرکوچ کی پیشکش کی گئی ہے تاہم مشتاق احمد نے بنگلادیش کی پیشکش قبول کرنے سےانکارکردیا۔مشتاق احمد اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ ہیں۔اس حوالے سے مشتاق احمد نے بنگلادیشی بورڈکوجواب دیاکہ پاکستان کرکٹ کے لئے کام کرناچاہتاہوں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »