Latest news

مختاراں مائی کی ملزمان کی بریت کیخلاف نظرثانی درخواست خارج

اسلام آباد :  سپریم کورٹ میں مختاران مائی کیس میں ملزمان کی بریت کیخلاف نظرثانی درخواست کی سماعت ہوئی،مختاراں مائی نے ملزمان کی بریت کیخلاف نظرثانی درخواست دائرکی تھی،جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے کہا کہ اٹھائے گئے نکات کوکسی دوسرے کیس میں زیرغورلائیں گے،اپیل میں اٹھائے گئے نکات نظرثانی میں نہیں لیے جاسکتے،جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ نظرثانی میں صرف فیصلے کی غلطی کابتایاجاتا ہے،کیس کومختصر کریں ورنہ 10 سال ایسے ہی پڑارہے گا،وکیل ملزمان نے کہا کہ فیصلے میں لکھاگیامختاراں مائی کے جسم پرزخم کاکوئی نشان نہیں،اعتزاز احسن نے کہا کہ ریکارڈ سے بتاوں گاجسم پرزخم کے نشان تھے،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مختاراں مائی کی ملزمان کی بریت کیخلاف نظرثانی درخواست خارج کردی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.