مونٹو کارلو ریلی، اسبسٹن اوگیئر کی برتری کم ہوگئی

فرانس میں جاری مونٹو کارلو ریلی میں زبردست ایکشن دیکھنے کو ملا ۔  ورلڈ چیمپئن اسبسٹن اوگیئر کی گاڑی ٹریک سے اتر گئی، جس کے باعث فرنچ ڈرائیور کی برتری کم ہوگئی، اسٹونیا کے اوٹ ٹانک دوسری پوزیشن پر موجود ہیں ۔

فرانس میں مونٹوکارلو ریلی کے شاندار ایونٹ کا انعقاد ہوا جس میں ڈرائیورز کے زبردست ایکشن نے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔

ورلڈ چیمپئن اسبسٹن اوگیئر  کی گاڑی ٹریک سے اترنے کے بعد کافی دیر پھنسی رہی  ۔ فرنچ ڈرائیورکی برتری40 سیکنڈز سے  کم ہو کر صرف 14.9 سیکنڈز رہ  گئی ۔ اسٹونیا کےاوٹ ٹانک دوسری ،جبکہ  فرانس کے ڈینی سورڈو تیسری پوزیشن پر موجود ہیں ۔

ریلی کا خاتمہ موناکو میں ہو گا ،فاتح کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.