Daily Taqat

محمد حفیظ پشاور زلمی سے الگ ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی سے الگ ہوگئے۔ ٹیسٹ کرکٹر نے لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے پی ایس ایل ڈرافٹ میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں محمد حفیظ نے کہا کہ ‘پشاور زلمی کے ساتھ تین سال بہت شاندار رہے، میں یہاں ملنے والی محبت بالکل نہیں بھول سکتا’۔


حفیظ نے کہا کہ ‘میں چئیرمین پشاور زلمی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے بہت سپورٹ کیا۔ تاہم اب اگلے ایڈیشن کیلئے میں دوبارہ ڈرافٹ میں جانا چاہتا ہوں’۔ انہوں نے کہا کہ میں پشاور زلمی کے تمام مداحوں کا شکریہ اداکرتا ہوں۔

خیال رہے کہ محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ کے تینوں ایڈیشن میں پشاور زلمی کا حصہ رہے ہیں۔ پشاور زلمی نے دوسرے ایڈیشن میں پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ تیسرے ایڈیشن میں اسے فائنل میں اسلام آباد سے شکست ہوگئی تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »