میلبرن: کیچز ون میچز۔آسٹریلیا کے دو فیلڈرز کا شاندار کیچ

کرکٹ کی دنیامیں عموماََ ایک بات اکثر کہی جاتی ہے کہ کیچز وِن میچز ۔۔ اورآسٹریلیا کی مقامی ٹیم کے فیلڈرز کے اس شاندار کیچ کو دیکھ کر واقعی یہ کہنا غلط نہ ہوگا جنہوں نے نہ صرف شاندار کیچ کیا بلکہ اپنی ٹیم کو میچ بھی جتوا دیااور دیکھنے والوں کی بھی خوب داد سمیٹی۔

جی ہاں، کرکٹ کی دنیا میں یہ شاندار اور منفرد کیچ اُس وقت دیکھنے کو ملا جب میلبرن کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکر کے فیلڈر بین نے کیچ پکڑنے کیلئے چھلانگ لگائی تاہم توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے باؤنڈری پر گرنے ہی لگا تھا کہ بال کو باوٌنڈری لگنے بچا لیا اور اسی دورانت تقریباََ 30میٹر دور کھڑے دوسرے فیلڈر کے ایک لمحے کے دیر کئے بنا بال کیچ کرلی یوں اپنی ٹیم کو میچ جتوادیا۔

واضح رہے یہ مناظر آسٹریلیا کی مقامی ٹیموں ایڈیلیڈ اسٹرائیکراور میلبرن رینیگیڈزکے درمیان بگ بیش لیگ کے میچ میں دیکھے گئے جس میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکر نے 26رنز سے یہ میچ جیت لیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.