مارٹن گپٹل نے انضمام الحق کا ریکارڈ توڑ دیا

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق پاکستانی بلے باز انضمام الحق کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ زیادہ چھکے لگانے والے دنیا کے 15ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

مارٹن گپٹل نے پاکستان کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں پانچ چھکے لگا کر یہ کارنامہ انجام دیا، انضمام نے 144 چھکے لگا رکھے تھے جبکہ گپٹل نے 145 بار گیند کو باﺅنڈری سے باہر پھینکا۔ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ بار گیند کو باﺅنڈری سے باہر پھینکنے کا عالمی اعزاز سابق پاکستانی بلے باز شاہد خان آفریدی کو حاصل ہے جنہوں نے 351 چھکے لگا رکھے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.