Daily Taqat

ماریا شیراپووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سے باہر ہو گئی

جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا اور ہالینڈ کی برٹنز فتوحات برقرار رکھتے ہوئے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک ماریا شیراپووا کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ جمعہ کو میڈرڈ اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنلز میں جمہوریہ چیک کی سٹار کھلاڑی پیٹرا کویٹوا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کی داریا کاسا ٹنکا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-0 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ایک اور کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کی کی برٹنز سخت مقابلے کے بعد روسی ٹینس کوئین ماریا شیراپووا کو 4-6، 6-2 اور 6-3 سے زیر کر کے ایونٹ کے ٹاپ فور تک رسائی حاصل کی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »