Daily Taqat

کرکٹ میچوں میں امپائرنگ کیلئے روبوٹ کے استعمال پر غور شروع

کرکٹ میں امپائرنگ کیلئے روبوٹ کے استعمال پر غور شروع ہو گیا اور کہا جا رہا ہے کہ کھیل میں جدت لانے کیلئے ایسا کرنا ضروری ہو گیا ہے کیونکہ جو مشکل فیصلے ڈی آر ایس سے دینا مشکل ہیں ان کیلئے روبوٹ کا سہارا لینا کارگر ثابت ہوگا۔ اس حوالے سے ابھی تک روبوٹ کے ڈیزائن اور اس میں ٹیکنالوجی کو لوڈ کرنے کا تعین نہیں ہوسکا لیکن کوشش کی جائے گی کہ یہ انسانی شکل سے ہی مطابقت رکھتا ہو۔ اس کی آنکھیں ڈبل بیرل کیمروں کا کام کریں گی۔ اور وہ وکٹ کے ایک جانب سے دوسری طرف جا سکے گا اور اس پرکھلاڑیوں کے سوئیٹرز اور کیپ لٹکانے کیلئے ہک بھی موجود ہوں گے۔ روبو امپائر کی آزمائش بگ بیش میں کی جا سکتی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »