کولمبو: سری لنکن ٹیم کے مایہ نازفاسٹ باؤلر لیستھ مالنگا کا کہنا ہے کہ بہت کرکٹ کھیل لی۔ اسپیڈ اسٹار نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا۔
سری لنکن فاسٹ بالر نے ذہنی طور پر خود کو انٹرنیشنل کیریئر ختم کرنے کیلئے تیارکرلیا، کہتے ہیں جلد ہی باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کروں گا۔
اپنے ایک انٹرویو میں ملنگا نے کہا کہ میرا آئی پی ایل کیریئر ختم ہو چکا اسلئے اب مجھے نہیں لگتا کہ میں دو بارہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکوں گا اور نہ ہی کھیلنی چاہیے۔ ؎
ملنگا کے مطابق سری لنکن کرکٹ حکام سے اس بارے ابھی بات نہیں کی تاہم سوئٹزرلینڈ سے وطن واپسی پر ڈومیسٹک کرکٹ میں دیکھوں گا کہ میری باڈی کتنا رسپونڈ دے رہی ہے۔
مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے میرے لئے پہلے جیسا پرفارم کرنا ممکن نہیں اس لیے مجھے لگتا ہے کہ یہ کرکٹ سے کنارہ کشی کا صحیح وقت ہے اور اسی وجہ سے میں جلد ہی ریٹائرمنٹ لینے کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہا ہوں۔