ریاض میں کنگ سلمان شطرنج کپ کے مقابلے

ریاض: اسپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے ریاض کے کانفرنس سینٹر ابسک میں کنگ سلمان ورلڈ کپ برائے شطرنج ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا۔ اسپورٹس اتھارٹی اسکا اہتمام سعودی اور بین الاقوامی شطرنج آرگنائزیشنوں کے تعاون سے کررہی ہے۔ تقریب میں شطرنج کی عالمی تنظیم کے قائم مقام سربراہ اور ایشیائی تنظیم برائے شطرنج کے سربراہ بھی موجود تھے۔آج منگل کو شام سے3دن تک شطرنج کے کھلاڑی ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ مقابلے کی تفصیلات اپنے ناظرین ، سامعین اور قارئین کو پیش کرنے کا اہتمام کررہے ہیں۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.