کیویزآل راونڈرڈوگ بریسویل ان فٹ ہونے کے باعث ٹیم سے باہر

ویلنگٹن: کیویزآل راونڈر ڈوگ بریسویل ان فٹ ہو کر ٹیم سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ جارج ووکر کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا،پاکستان کے خلاف ا یک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے دو میچز کے لیے میزبان نیوزی لینڈ نے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اور آل راونڈر بریسویل اس سکواڈ کا حصہ تھے۔تاہم اب وہ ان فٹ ہو کر ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں، ڈوگ بریسویل ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 6 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.