اسلام آباد کے 125 رنز کے تعاقب میں کراچی کی بیٹنگ جاری

شارجہ: پی ایس ایل کے آخری لیگ میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے دیئے گئے 125 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد کی جانب سے دیئے گئے 125 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے تین وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنا لیے ہیں۔

کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز خرم منظور اور جوائے ڈنلے نے کیا لیکن خرم منظور چوتھے اوور میں 15 رنز بنا کر اسٹیون فن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

فہیم اشرف نے 69 کے مجموعی اسکو پر جوائے ڈنلے کو بولڈ کر دیا جبکہ تین رنز کے اضافے کے بعد ای مورگن بھی شاداب خان کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا آغاز جے پی ڈومنی اور ایلکس ہیلز نے کیا تاہم چوتھے اوور میں یونائیٹڈ کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔

اسلام آباد کو پہلا نقصان دوسرے اوور میں ہوا جب ڈومنی عثمان شنواری کی اندر کی جانب آتی گیند کو سمجھ نہ سکے اور ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

یونائیٹڈ کے اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایلکس ہیلز تھے جنہیں محمد عرفان جونیئر نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔

شاہد آفریدی نے نویں اوور میں مصباح الحق کو 19 کے انفرادی اسکور پر بولڈ کیا تو اگلے اوور میں محمد عرفان نے 61 کے مجموعی اسکور پر حسین طلعت کو  کیچ آؤٹ کرا دیا۔

گیارہویں اوور میں شاہد آفریدی نے چیڈوک والٹن کو بھی بولڈ کردیا، انہوں نے 21 رنز کی اننگ کھیلی۔

آصف علی کے سوا اسلام آباد کا کوئی بھی کھلاڑی اچھا پرفارم نا کر سکا، انہوں نے 14 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے ایک بار پھر عثمان شنواری نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 17 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہد آفریدی اور محمد عرفان جونیئر کے حصے میں دو، دو وکٹیں آئیں جبکہ ایک ایک وکٹ محمد عامر اور ٹائمل ملز کو ملی۔

قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آج کا میچ کراچی کنگز کے لیے انتہائی اہم ہے، اگر کراچی کی ٹیم اسلام آباد کو ہرانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اس صورت میں کنگز پلے آف کے لیے کوالیفائی کر جائیں گے۔

اسلام آباد کے ہاتھوں شکست کی صورت میں کراچی اور ملتان کی قسمت کا فیصلہ رن ریٹ پر ہو گا۔

اگر کراچی کی ٹیم 16 یا زائد رنز سے میچ ہارتی ہے تو اس صورت میں ملتان سلطانز پلے آف کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی تھیں جبکہ آج پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.