کراچی: ورلڈ کارپوریٹ گولف چیمپیئن شپ

کراچی:ورلڈ کارپوریٹ گولف چیمپیئن شپ پاکستان کے مقابلے کراچی میں جاری ہیں۔ دو روزہ ورلڈ کارپوریٹ گولف چیلنج پاکستان چیمپئین شپ ڈی ایچ اے گولف کلب کراچی  میں شروع ہوئی جس میں ملک بھر سے 112 گولفرز شریک ہیں جنہیں دو، دو گالفرز پر مشتمل 56 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔منتظمین کے مطابق گولفرز کا تعلق مختلف کارپوریٹ اداروں سے ہے جبکہ قومی رینکنگ میں شامل ٹاپ 15 پلیئرز کو اس چیمپیئن شپ میں شرکت کی اجازت نہیں تھی۔چیمپیئن شپ میں شریک گالفرز کو 5 سے 18 تک کے ہینڈی کیپس بھی دیئے گئے ہیں۔پہلے روز 18 ہولز پر مقابلوں کے بعد علی مانیا اور ذوالفقار خان کی ٹیم 135 نیٹ اسکور کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ زبیر رشید اور عاصم صدیقی کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔گولفرز کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں کھیل کے ساتھ ساتھ بزنس نیٹ ورک کا بھی بھرپور موقع ہے۔ چیمپیئن شپ کی فاتح ٹیم پرتگال میں ہونیوالے ورلڈ کارپوریٹ گولف چیلنج فائنلز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.