Daily Taqat

ڈومیسٹک میچ میں کامران اکمل کی ڈبل سنچری

حیدر آباد؛وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈبل سنچری اسکور کی ۔ محمد علی اور خالد لطیف کے بعد کامرا ن اکمل لسٹ اے میچ میں ڈبل سنچری بنانے والے تیسرے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔کامران اکمل نے نیاز اسٹیڈیم میں حبیب بینک کے خلاف واپڈا کی جانب سے148 گیندوں پر چار چھکوں اور 27 چوکوں کی مدد سے 200 رنز بنائے۔ ا حبیب بینک نے 47 اوورز میں 8 وکٹ پر 314 رنز بنائے تھے، جواب میں کامران اکمل کی اننگز کی بدولت واپڈا نے اسکور3وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »