Daily Taqat

پی ایس ایل سے صرف دو روز قبل نوجوان کرکٹر نے خودکشی کر لی

سابق بین الاقوامی کرکٹر عامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے مبینہ طور پر ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے کے باعث گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔

محمد زریاب کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا اور پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔محمد زریاب، عامر حنیف کا بڑا بیٹا اور فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا۔
عامر حنیف کے مطابق ان کا بیٹا انڈر 19 ٹیم میں کھیل چکا تھا اور کوچز کے رویئے سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے یہ قدم اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کو اتنا پریشرائز کیا گیا کہ وہ خودکشی پر مجبور ہو گیا۔ عامر حنیف نے مزید کہا کہ میرا بیٹا تو چلا گیا ہے لیکن دوسروں کے بیٹوں کو بچایا جائے۔

ضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور میں ہونے والے انڈر 19 ٹورنامنٹ میں محمد زریاب نے کراچی کی نمائندگی کی تھی، اس دوران انجری کے باعث انہیں واپس بھیج دیا گیا تھا اور کوچز نے کہا تھا کہ انہیں ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ لیکن جب وہ کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زون فور سے کھیلنے گیا تو اسے زائد العمر قرار دے کر گھر واپس بھیج دیا گیا، جس پر دلبرداشتہ ہوکر محمد زریاب نے گذشتہ رات خودکشی کرلی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »