Latest news

جاوید میاں داد کی پاکستان کرکٹ بورڈ پر تنقید

کراچی  :  سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے کرکٹ چلانے کیلئے غیرملکی لوگ لانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا جن کا کہنا ہے کہ کیا پاکستان کے لوگ مرگئے ہیں جو غیرملکی لوگوں کو لایا جا رہا ہے۔ کراچی میں ایک تقریب کے دوران  جاوید میاں داد نے کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو (سی ای او) وسیم خان کا نام لئے بغیر کہا کہ حکومت اور بورڈ جواب دے کہ کیا ہمارے لوگ اس قابل نہیں ہیں کہ غیرملکی لائے جا رہے ہیں، یہ بات میری سمجھ سے باہر ہے کہ کس طرح ادارے چلائے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ہمارے کھلاڑی گلیوں اور سڑکوں پر ہی کھیل کر سامنے آئے، آپ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کریں وہ کارکردگی دکھائیں گے، غلط چیزوں پر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے،اس حوالے سے قومی میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی دہری ذمہ داری دینے پر پر بھی میانداد نے سخت تنقید کی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.