Daily Taqat

انضمام الحق نے ایشیاء کپ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔ جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، شعیب ملک، محمد عامر، شاداب خان، امام الحق اور بابر اعظم شامل ہیں۔ شان مسعود، آصف علی، حارث سہیل، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، جیند خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی بھی ایشیاء کپ کے لیے قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ایشیا کپ کے لیے آل راؤنڈر عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہوئے ہیں۔ ان کی جگہ شان مسعود کو موقع دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ رواں ماہ کی 15 تاریخ سے دبئی میں شروع ہوگا۔ جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »