انٹرنیشنل ا سکواش ٹورنامنٹ کا پاکستان میں 17دسمبر سے آغاز شائقین پر جوش

  اسلام آباد:سابق عالمی اسکواش چمپین جان شیر خان نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ا سکواش ٹورنامنٹ سے ملک میں اسکواش  کو مزید فروغ حاصل ہوگا ۔ پاکستانی عوام غیرملکی کھلاڑیوں سے محبت کا جزبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ا سکواش ٹورنامنٹ 17 دسمبر سے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں مختلف ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔غیرملکی مرد کھلاڑیوں کا تعلق مصر، ہانگ کانگ، ملائیشیا ، ویلز، امریکہ ، ا سپین، فرانس، پرتگال، آئرلینڈ اور برطانیہ جبکہ غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں کا تعلق ہانگ کانگ، مصر، آسٹریلیا، ملائیشیا ، فرانس، ہند،سوئٹزرلینڈ اور ایران سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنا ہوم کورٹ ہونے سے فائد ہ اٹھانا چاہئے اور بھر پور ایونٹ کے لئے اپنے آپ کو تیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی کوششوں سے انٹر نیشنل اسکواش پاکستان میں واپس آ رہی ہے ۔پوری دنیا کے کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں۔ جان شیر خان نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کھیلوں کے مقابلے ہمیشہ کے لیئے بحال ہوگئے ہیں ۔ خواتین ٹورنامنٹ کی 25 ہزار ڈالر جبکہ مردوں کی ٹورنامنٹ کی 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم منتخب کی گئی ہے

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.