Latest news

آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی

دبئی : آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی ریکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بابراعظم نے بلے بازوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن سنبھال رکھی ہے ۔نیوزی لینڈ کے کولن منرو کی ایک درجہ تنزلی وجہ سے آسٹریلوی گلین میکسویل نے دوسری پوزیشن سنبھال لی۔ فخر زمان بھی آٹھویں نمبر پر بدستور موجود ہیں۔بولرز میں عماد وسیم کا دوسرا اور شاداب خان کا تیسرا نمبر فی الحال کسی خطرے میں نہیں ہے، ٹاپ پر افغانستان کے راشد خان موجود ہیں۔ فہیم اشرف بھی دسویںنمبر کی صورت میں ٹاپ 10 بولرز میں جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.