Daily Taqat

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کوشکست

لاہور: سرفراز الیون کی نیوزی لینڈ سے مسلسل تیسر ی شکست ،انڈر 19ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان سے ہار گیا اور بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے، محمد جمیل نے 94رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، نثار علی نے 64 اور مطیع اللہ نے 25 رنز بنائے، سنیل، دیپک، اے ریڈی اور رمبیر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں بھارتی ٹیم نے ہدف صرف 3 وکٹوں پر34.5 اوورز میں پورا کرلیا، دیپک ملک نے 79 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی، وینکٹیش نے 64 رنز بنائے، ظفر اقبال نے 2 جب کہ ہارون خان نے ایک وکٹ حاصل کی، عمدہ بیٹنگ پر دیپک ملک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔واضح رہے کہ عالمی کپ میں یہ پاکستانی ٹیم کی پہلی ناکامی ہے، اس سے قبل پاکستان نے نیپال اور بنگلا دیش کی ٹیموں کو یکطرفہ مقابلوں میں زیر کیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »