Daily Taqat

بھارت کے محکمہ اینٹی کرپشن نے کرکٹر محمد شامی کو کلیئر کر دیا

بھارت کے محکمہ اینٹی کرپشن نے کرکٹر محمد شامی کو کلیئر کر دیا۔ محمد شامی کو بی سی سی آئی کی طرف سے سنٹرل کنٹریکٹ میں بی کیٹیگری میں بحال کر دیا گیا اور ان کو انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کی بھی اجازت مل گئی ہے

۔بورڈ نے کرکٹرکیخلاف ان کی اہلیہ کی طرف سے تشدد کے الزامات اور مقدمہ دائر کرنے کی وجہ سے ان کے سنٹرل کنٹریکٹ کو روک لیا تھا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے قائم کمیٹی الزامات کی تحقیقات کر رہی تھی۔ آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا نے کہا کہ ہمیں اینٹی کرپشن کی طرف سے تحقیقات کا انتظار تھا۔دہلی پولیس کے سابق کمشنر اور اینٹی کرپشن بورڈ کے سربراہ نیرج کمارنے رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ تحقیقات میں کچھ نہیں ملا


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »