Daily Taqat

ویسٹ انڈیزکیخلاف شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریزمیں بھارتی کپتان دھونی میچ کاحصہ نہیں بن پائیں گے، کیونکہ۔۔۔۔

بھارت :  ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کی ہوم سیریز اور آسٹریلیا کے دورے کے لیے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا۔بھارت کو 2007 کے اولین ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں عالمی چمپیئن بنانے والے وکٹ کیپر دھونی کو 16 رکنی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جس کا باقاعدہ اعلان سیلیکٹرز نےکر دیا۔ ذرائع کے مطابق 4 نومبر سے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کپتان ویرات کوہلی کو آرام دیا گیا ہے تاہم وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں واپس آئیں گے۔دھونی کی جگہ ابھرتے ہوئے وکٹ کیپر رشبھ پینٹ اور دنیش کارتک کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جو ممکنہ طور پر وکٹ کیپر کے فرائض انجام دیں گے۔دھونی نے 2004 میں ڈیبیو کے بعد بھارت کی جانب سے 90 ٹیسٹ، 329 ایک روزہ اور 93 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں۔بھارت کے کامیاب ترین کپتان دھونی نے 2014 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور 2017 میں مختصر طرز کرکٹ میں ٹیم کی قیادت چھوڑ دی تھی۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 21 نومبر کو ہوگا جس کے بعد 4 ٹیسٹ اور 4 ایک روزہ میچوں کی سیریز ہوگی۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم میں روہت شرما اور مرلی وجے کی 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی جبکہ پرتھیو پٹیل کو ٹیسٹ سیریز کے لیے دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے اور دیگر کھلاڑیوں میں، شیکھر دھون، لوکیش راہول، دنیش کارتک، منیش پانڈے، شریاس آئر، ریشبھ پینٹ (وکٹ کیپر)، کرونال پانڈیا، واشنگٹن سندر، چاہل، کلدیپ یادیو، بھونیشور کمار، بمرا، خلیل احمد، امیش یادیو اور شہباز ندیم شامل ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی کی واپسی ہوگی جبکہ شہباز ندیم ٹیم سےباہر ہوں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »