ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست ہوتے ہی مقبوضہ کشمیر کے شہریوں نےخوب جشن منایا۔مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کی بڑی تعداد نے میچ کا فیصلہ ہوتے ہی سڑکوں پر آتش بازی کی۔ نوجوانوں نے بھارت مخالف اور پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔