ساﺅتھ افریقہ اوربھارت کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر49رنزبنالئے

جوہانسبرگ: ساﺅتھ افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام تک بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر49رنز بنالئے ،اس سے قبل ساﺅ تھ افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 194رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
ساﺅتھ افریقہ نے دوسرے دن کے کھیل کا آغازایک وکٹ کے نقصان پر چھ رنز سے دوبارہ شروع کی تو ان کی دوسری وکٹ16کے مجموعے پر ہی گر گئی جب ڈین ایلگرمحض چار رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے اس کے بعد کگیسو ربدااورہاشم آملہ نے ٹیم کے مجموعے میں 64رنز کااضافہ کیا،ربدا30رنز بنانے کے بعد بمرا کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ان کے بعد آنے والے کھلاڑی ٹیم کے مجموعے میں کوئی خاطر خوا اضافہ نہیں کرسکے اور پوری ٹیم194کے مجموعے پر ڈھیر ہوگئی ۔
بھارت کی جانب سے بمرا نے پانچ اور بھوشن کمار نے تین وکٹیں حاصل کی ۔
بھارت نے جب دوسری اننگ کا آغاز کیاتو اسے محض سات رنز کا خسارہ تھا ،17کے مجموعے پر ہی پاٹیل16رنز بنا کرچلتے بنے ،دن کے اختتام پر وجے 13اور لوکیش راہول16رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.