امام الحق کی حلات بہتر، دوبارہ ٹیم کو جوائن کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی اوپنر امام الحق کے تمام اسکین کلیئر آئے ہیں اور ٹیم کے ساتھ ہی موجود ہیں۔

خیال رہے کہ امام الحق گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 13 ویں اوور کی پہلی گیند پر سر پر باؤنسر لگنے سے زخمی ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔ امام الحق کو میچ کے دوران ہی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کی حالت اب بہتر ہے اور گزشتہ رات سے ٹیم کے ساتھ ہیں۔ ذرائع پی سی بی کے مطابق ڈاکٹرز نے امام الحق کو 72 گھنٹے مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا اور ضرورت پڑی تو امام الحق کا دوبارہ چیک اپ کرایا جا سکتا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.