Daily Taqat

آئی سی سی کا بولنگ ایکشن قانون غیر منصفانہ ہے، محمد حفیظ

قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے آئی سی سی بولنگ ایکشن قانون غیر منصفانہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کرکٹ کونسل کا اس قانون سے متعلق دوہرا معیار ہے۔ایک انٹرویو میں پروفیسر کا کہنا تھا کہ طاقتور اور کمزور کیلئے انٹرنیشنل

کرکٹ کونسل کے الگ قوانین ہیں۔ انسانی آنکھ کیسے صرف ایک ڈگری کے فرق کو دیکھ سکتی ہے یہ سمجھنا ان کیلئے نا ممکن ہے۔ آل راؤنڈر محمد حفیظ نے آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ایسے بولرز جو واضح طور پر بولنگ ایکشن قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہیں۔ ان کے خلاف ایکشن نہیں لیا جاتا۔ قومی آل راؤنڈر نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی سی سی تمام بولرز کیلئے بائیو مکینک ٹیسٹ لازمی قرار دے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »