ہاکی: ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان دوسرا میچ 3-3 گول سے برابر

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان لاہور میں کھیلا گیا دوسرا ہاکی میچ ہاکی 3-3 گول سے برابر رہا جس کے بعد ورلڈ الیون نے دو میچز کی سیریز 0-1 سے جیت لی۔

لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے تین تین گول کئے اور میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا جس کے بعد ورلڈ الیون کی ٹیم نے دو میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔

اس سے قبل کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں ورلڈ الیون ہاکی ٹیم نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی تھی۔

کراچی کے عبدالستار انٹرنیشل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نمائشی میچ میں پاکستان کی جانب سے واحد گول عدیل لطیف نے کیا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان کراچی میں ہونے والا ہاکی میچ دیکھا تھا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غیر ملکی کرکٹرز کا مذاق اڑایا اور انہیں ریلو کٹے کہا لیکن پوری قوم ان کھلاڑیوں کے ساتھ ہے جنہوں نے ہمارے گراؤنڈز کو آباد کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.