فاسٹ باﺅلر حسن علی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبرآگئے

سال 2017ءپاکستان کرکٹ کیلئے انتہائی خوش آئند رہا جس دوران ناصرف بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی ہوئی بلکہ پاکستان نے روائتی حریف بھارت کو چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں عبرتناک شکست دے کر چیمپینز کا تاج سر پر سجایا۔اس سال پاکستان کو کئی نوجوان کرکٹرز بھی ملے جنہوں نے بہت کم عرصے میں ناصرف اپنا لوہا منوایا بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کیا۔ ان میں حسن علی، شاداب خان اور فخر زمان نمایاں ہیں جبکہ حسن علی نے ایسی مسلسل کارکردگی دکھائی کہ پہلے چیمپینز ٹرافی کے بہترین باﺅلر قرار پائے اور پھر سال 2017ءکا اختتام ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون باﺅلر کے طور پر کیا۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ 2017ءکے آغاز پر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ان کی پوزیشن کیا تھی؟ یہ جان کر آپ کو حیرت تو ہی گی مگر اس سے کہیں زیادہ خوشی اور فخر ہو گا کہ حسن علی 2017ءکے آغاز پر آئی سی سی رینکنگ میں 86 ویں نمبر پر تھے لیکن اب وہ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.