Daily Taqat

سابق سپنر مشتاق احمد ویسٹ انڈین ٹیم کے باؤلنگ کوچ مقرر

قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز سپنر مشتاق احمد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ بن گئے۔ وہ رواں ماہ ویسٹ انڈین ٹیم کو جوائن کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مشتاق احمد کا فی الحال ویسٹ انڈین بورڈ سے ایک مختصر معاہدہ طے پایا ہے

تاہم اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ مشاق احمد کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور اب تک پاکستان سپر لیگ، انڈین پریمیئر لیگ، سرے کاونٹی اور انگلش کرکٹ بورڈ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔ وہ چھ برس تک انگلش ٹیم کے ساتھ بطور اسپن بالنگ کنسلٹنٹ منسلک رہے اور اسی دور میں انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ ٹی 20 اور ایشز سیریز میں کامیاب ہوئی۔ ویسٹ انڈیز کے ساتھ معاہدے کو مشتاق احمد نے ایک اعزاز قرار دیا اور کہا کہ اس خطے میں باؤلنگ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہےاور وہ اس حوالے سے خاصے پرجوش ہیں۔ یاد رہے کہ انگلینڈ سے واپسی کے بعد مشاق احمد اس وقت پاکستان کرکٹ اکیڈمی میں ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »