Daily Taqat

فٹ بال ورلڈ کپ، فرانس نےبیلجیئم کوشکست دےکرفائنل میں جگہ بنالی

فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جہاں سیمی فائنل میں بڑی بڑی ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہیں۔سینٹ پیٹرز برگ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو 0-1 سے شکست دے دی۔سیمی فائنل کھیل کے ابتداءسے ہی سنسنی خیز رہا اور دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کرتی رہیں لیکن پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔کھیل کے 51 ویں منٹ میں فرانس کے سیموئل نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی جبکہ ریفریز نے میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے 5 کھلاڑیوں کو پیلے کارڈ کارڈ دکھائے۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا اور فاتح ٹیم فائنل میچ میں فرانس سے ٹکرائے گی اور ٹرافی کی ’جنگ‘ لڑے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »