مشہورفٹبالرمیراڈونا انتقال کرگئے

ارجنٹائن: دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا انتقال کرگئے ہیں۔

ارجنٹائن میڈیا کے مطابق میراڈونا دل کے دورے کے باعث انتقال کرگئے ہیں جس کی تصدیق ان کے وکیل نے بھی کی ہے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ میراڈونا کا انتقال گھر میں ہوا۔ 60 سالہ فٹبالر کی گزشتہ دنوں دماغ کی کامیاب سرجری بھی ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا لیکن اب چند ہفتوں بعد حرکت قلب بند ہوجانے ان کا انتقال ہوگیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.