Latest news

سری لنکن ٹیم کا پاکستان میں میچ کھیلنے سے انکار سمجھ سے بالاتر ہے، رمیز راجہ

لاہور :  پاکستان کے سابق کھلاڑی رمیز راجہ نے کہاہے کہ سیکیورٹی خطرات تو سری لنکا بلکہ یہاں تک نیوزی لینڈ میں بھی کم نہیں،حیرت اس بات پر ہے کہ ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھنے والے تھیسارا پریرا نے بھی انکار کردیاہے۔ ان کا کہناتھا کہ میں انفرادی طور پر ان کھلاڑیوں کا مسئلہ تو سمجھ سکتا ہوں جو 2009میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے اسکواڈ کا حصہ تھے شاید وہ اس تجربے سے خوفزدہ ہوں۔رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ دیا، ورلڈکپ 1996اور کولمبو میں بم دھماکوں کے بعد بھی پی سی بی نے اپنی انڈر19ٹیم بھجوائی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.