Daily Taqat

فاسٹ باولرمحمد عباس نے مین آف دی میچ کا تاج بیٹی کے سر پر رکھ دیا

پاک آسٹريليا ٹيسٹ ميچ ميں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بالر محمد عباس نے مین آف دی میچ ایوارڈ بیٹی کے نام کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ پرفارمنس بیٹی کو سالگرہ کا تحفہ ہے ۔پاک آسٹريليا ٹيسٹ ميچ ميں محمد عباس نے پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں بھی پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔محمد عباس کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے کمزور پہلوؤں کا ویڈیوز سے معائنہ کیا ، اسی کا فائدہ ملا ، اپنی محنت کررہا ہوں، جب بھی ٹیم کو ون ڈے کرکٹ میں ضرورت ہوگی میں دستیاب ہوں۔فاسٹ بالر محمد عباس کا تعلق سيالکوٹ کی تحصيل سمبڑيال کے نواحی قصبے جھيٹکے سے ہے جہاں سے انہوں نے اپنی کرکٹ کا آغاز کيا۔محمد عباس کے والد محمد الياس کا کہنا ہےکہ عباس کو بچپن سے ہی کرکٹ سے لگاؤ تھا، اسکول سے چھٹی پر وہ فوراً گراؤنڈ چلا جاتا تھا اور ہم نے اسے کرکٹ کھیلنےسے کبھی نہیں روکا تھا۔انہوں نے کہا کہ عباس کی شاندار کارکردگی پر وہ بہت خوش ہيں اور وہ اميد کرتے ہيں کہ وہ اسی طرح محنت کرکے ملک کا نام روشن کرے۔عباس ويلڈنگ ورکشاپ پر کام کرتا تھا کام سے فارغ ہو کر وہ سيدھا گراؤنڈ چلا جاتا تھا آج اس کی محنت رنگ لے آئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »