ٹیم کے اہم فاسٹ باﺅلر ان فٹ ہوگئے,سرفراز احمد

پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے ہمارے 3 اہم باولرز ان فٹ ہے جو ہماری بدقسمتی ہے، تاہم امید ہے دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ اہم باولرز کی عدم موجودگی میں محمد عامر اور حسن کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے، امید ہے جس طرح یہ باولنگ لائن کو لے کر چل رہے ہیں نیوزی لینڈ میں بھی ایسی کارکردگی دکھائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ملک کی ہوم کنڈیشن میں کھیلنے میں تھوڑی مشکلات ہوتی ہیں لیکن کوشش یہی کریں گے کہ جس کی ٹیم میں جگہ بن سکے اسے کھلایا جائے۔سرفراز احمد نے کہا کہ بطور کپتان میری یہی کوشش ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے اور سیریز جیت سکیں۔انہوں نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران پچ کی حالت دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ ا4 باولرز کے ساتھ کھیلنا ہے یا 5 باولرز ٹیم میں شامل کرنے ہیں۔ٹی ٹین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ چھوٹی کرکٹ کے حوالے سے اچھا ہے اور عوام کے لیے ایک تفریح کا موقع ہے، تاہم یہ سلسلہ برقرار رہتا ہے تو نئے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کرکٹ اور لیگرز میں دلچسپی کم ہو جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی باولنگ ہمیشہ سے اچھی رہی ہے لیکن دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد سے قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن بھی مسلسل اچھی کارکردگی دکھاتی آرہی ہے اور اسی بیٹنگ لائن نے بھارت کے خلاف 338 رنز بنائے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹنگ میں ایک تسلسل آیا ہے اور نئے لڑکے اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں، امید ہے دورہ نیوزی لینڈ میں بھی ٹیم باولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی اچھا پرفارم کرے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.