Daily Taqat

چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے ہرا کر ایف اے کپ جیت لیا

چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے ہرا کر ایف اے کپ جیت لیا، میچ کا واحد گول ایڈن ہیزرڈ نے اسکور کیا۔

ویمبلے کے تاریخی اسٹیڈیم میں ہزاروں فینز کے سامنے ایف اے کپ فٹبال ایونٹ کا فائنل اسٹیج ہوا جس میں چیلسی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی آمنے سامنے تھیں۔

میچ کے آغاز سے شائقین کو دونوں ٹیموں کی جانب سے اٹیکنگ کھیل دیکھنے کو ملا، تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان فرق ایڈن ہیزرڈ ثابت ہوئے جنہوں نے کھیل کا واحد اور فیصلہ کن گول کھیل کے 22 ویں منٹ میں کیا ۔

میچ کے آخری لمحات تک مانچسٹر یونائیٹڈ خسارہ پورا کرنے اور برتری لینے کی کوشش کرتی رہی لیکن چیلسی کے پلئیرز نے انہیں کوئی بھی موقع نہیں دیا اور یوں ایک صفر سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایف اے کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

میچ ختم ہو جانے کے بعد چیلسی کی ٹیم نے اپنی کامیابی کا جشن بھرپور انداز میں منایا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »