Daily Taqat

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلش ٹیم کی کپتانی جو روٹ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، جونی بیرسٹو، ڈوم بیس، سٹورٹ براڈ، جوس بٹلر، الیسٹر کک، ڈیوڈ ملان، بین سٹوکس، مارک سٹون مین، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔ انگلینڈ کے قومی سلیکٹر ایڈ سمتھ نے 33 سالہ الیسٹر کک پر خوب اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ جو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں شدید مشکلات کا شکار رہے تھے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں کی 4 اننگز میں صرف 23 رنز بنائے تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »