Daily Taqat

آئن مورگن نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

انگلش ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج بلے باز آئن مورگن نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کرس گیل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح مورگن زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 13ویں بلے باز بن گئے ہیں، مورگن نے گزشتہ روز سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں

آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 22 رنز کی اننگز کھیل کر گیل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑا، گیل نے 55 میچز میں 2 سنچریوں اور 13 نصف سنچریوں کی مدد سے 1589 رنز بنا رکھے تھے جبکہ مورگن نے 71 میچز میں 8 نصف سنچریوں کی مدد سے 1598 رنز بنا لئے ہیں، برینڈن میک کولم 2140 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »