Daily Taqat

دبئی: ایشیا کپ ٹرافی کی رونمائی

ایشیا کپ کا آغاز کل سے متحدہ عرب امارات میں ہورہا ہے، آج ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی اور ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں کے کپتانوں کی نیوز کانفرنس کی۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز کل سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ بھارت ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، سری لنکا، ہانک کانگ اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ٹرافی کی رونمائی کے دوران ایشیا کپ میں سرکت کرنے والی ٹیموں کے کپتانوں نے بات کی۔

سرفراز احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اس وقت سب کا فوکس ایشیا کپ پر ہے۔ ہماری ٹیم متوازن ہے اچھے میچز ہوں گے، ہر میچ اہم ہے، ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے، ورلڈ کپ کے لیے ہمارا سفر جاری ہے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان ٹیم کیلئے اگلے سال کا شیڈول کافی مصروف ہے، بہتر کھیل کے لیے سیریز بائی سیر توجہ مرکوز رکھیں گے، چیمپئنز ٹرافی کے وقت ٹیم بہت ینگ تھی اب تجربہ کار ہوگئی ہے۔

روہت شرما

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہمیشہ کھیلنے کے لیے پرجوش ہوتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف میچ کا انتظار کررہا ہوں، ٹائٹل کا دفاع کرنے آئے ہیں، ایونٹ میں اچھا کھیل کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ بھارتی کپتان نے کہا کہ ہر ٹیم ٹائٹل جیتنے کے لیے کھیلتی ہے، کسی بھی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے، ایشیا کپ کا ہر مقابلہ سخت ہوگا۔

اینجلو میتھیوز

سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم کسی سے کم نہیں ہے۔ ہر میچ سوچ سمجھ کر کھیلنا ہے، تمام ٹیموں میں جیتنے کی صلاحیت ہے پیشگوئی نہیں کی جاسکتی ہے۔

مشرفی مرتضیٰ

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ ایشیا کپ کا ہر میچ اہم ہوگا۔ ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے، کسی ٹیم کو کمزور تصور نہیں کیا جاسکتا ہے۔

کپتان ہانگ کانگ ٹیم

کپتان ہانگ کانگ ٹیم نے کہا کہ ایشیاء کپ میں اچھی پرفارمنس دکھانے کی کوشش کریں گے۔ ایونٹ میں شرکت کے لیے کھلاڑی پرجوش ہیں، شائقین کو اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

کپتان افغانستان  ٹیم

افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایشیا کپ کے لیے اچھی تیاری کی ہے، ایونٹ میں اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »