نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کامران اکمل نے دھواں دار ڈبل سنچری بناکر ناقدین کو خاموش کرادیا

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں دھو اں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 150رنز بنانے والے کامران اکمل نے ایک بار پھر باولرز کے چھکے چھڑا دئیے ،نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ میں کامران اکمل نے دھواں دار ڈبل سنچری بناکر ناقدین کو خاموش کرادیا۔حیدرآباد کے نیاز سٹیڈیم میں نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کے ایچ بی ایل کے خلاف میچ میں واپڈا کی نمائندگی کرتے ہوئے کامران اکمل نے محض 147 گیندوں کو 200 رنز سکور کیے جو پاکستانی کرکٹر کی جانب سے دوسری تیز ترین ڈبل سنچری ہے۔وہ فرسٹ کلاس میچ میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے پاکستان کے تیسرے بیٹسمین بن گئے ہیں۔کامران اکمل نے اپنی شاندار اننگز کے دوران 4 چھکے اور 24 چوکے لگائے۔ کامران اکمل کی ڈبل سنچری کی بدولت واپڈا نے ایچ بی ایل کی جانب سے دیا گیا 315 رنز کا ہدف 47 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اس سے قبل ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھی کامران اکمل 432 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے تھے اور اس ٹورنامنٹ میں انہوں نے 12چھکوں اور 14چوکوں کی مدد سے 71 گیندوں پر 150 رنز کی اننگز بھی کھیلی تھی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.