شعیب ملک کے سر پر گیند لگنے پربھارتی کھلاڑی شکھر دھون نےان کی خیریت دریافت کر لی

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کے سر پر گیند لگی تو بھارتی کھلاڑی شکھر دھون نے بھی ان کی خیریت دریافت کر لی ۔شکھر دھون نے پیغام دیا کہ ’’جناب شعیب ملک ،امید ہے کہ آپ کی طبیعت میں بہتری آرہی ہوگی اور آپ جلد ہی صحت یاب ہو کر میدان میں واپس آجائیں گے ،اپنا خیال رکھیں ‘‘۔شکھر دھون نے اپنے پیغام کے ساتھ گلے ملنے اور ہنسنے کے ’’ایموجی ‘‘بھیجے ۔شکھر دھون کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار پر شعیب ملک نے انہیں گلے ملنے کا ’ایموجی‘بھیجا ۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں شعیب ملک کے سر پر گیند لگ گئی تھی جس کے باعث وہ زمین پر گر گئے تھے البتہ ابتدائی طبی امداد ملنے کے بعد وہ دوبارہ کھیلنے کے لیے تیار ہو گئے تھے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.