پی ایس ایل : کراچی کنگز ہدف کے تعاقب میں مشکلات کاشکار

شارجہ :پی ایس ایل تھری کے اہم میچ میں کراچی کنگز ہدف کے تعاقب میں مشکلات کاشکار ہوگئی ہے ،182رنز کے تعاقب میں 12اوورز تک 4وکٹوں کے نقصان پر63رنز بناپائی ہے جبکہ اسے جیت کے لئے 48گیندوں پر119رنز بنانے ہیں۔پشاورزلمی کی جانب سے 182رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم اور ڈینلی میدان میں آئے اور 15کے مجموعے پر ڈینلی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے ،انگرام بھی 27کے مجموعے پر وہاب ریاض کا شکار بنے وہ بھی کوئی رنز بنانے میں ناکام رہے ۔ان کی مشکلات میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب مورگن 5رنز بنانے کے بعد ڈاوسن کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے،روی پوبارہ بھی7رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ۔کریز پر اس وقت بابر اعظم46جبکہ شاہد آفریدی ایک رنز پر موجود ہیں۔اس سے قبل پاکستان سپرلیگ کے 27ویں میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز مدمقابل ہیں جہاں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ،ان کی جانب سے محمد حفیظ اورکامران اکمل میدان میں آئے جہاں پروفیسر اہم میچ میں ناکام رہے اور بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے ،ڈیون سمتھ کی وکٹ شاہد آفریدی نے حاصل کی وہ 15رنز بنانے میں کامیا ب رہے جبکہ ویسلز 11رنز بنانے کے بعدبوپارہ کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔118کے مجموعے پرکامران اکمل بھی 75رنز کی شاندار اننگ کھیل کرپویلین لوٹ گئے ،سعد نسیم نے 18گیندوں پر تیزترین 35رنز بنائے جبکہ کپتان پشاور زلمی نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 15گیندوں پر36رنز بنائے  اور ٹیم کے مجموعےکو 181تک پہنچانے میں اہم کرداراداکیا۔کراچی کنگز کی جانب سے عثمان خان نے 3جبکہ محمد عامر ،شاہد آفریدی اور روی بوپارہ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔ پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کے لئے پشاور زلمی کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں کیوں کہ اس کے پاس ایونٹ کے 2 میچز ہیں اور ایک میچ میں بھی شکست اسے یونٹ سے باہر کرسکتی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.