اہم خبرِیں
یوم آزادی تقریب،184 شخصیات کیلئے پاکستان سول ایوارڈزکا اعلان حکومت کا اقتصادی راہداری کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کورونا وائرس، ویکسین کے ابتدائی تجربات کامیاب یوم آزادی کے موقع پرمسلح افواج کے نغمے جاری ساؤتھمپٹن ٹیسٹ، پاکستان نے 8 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز بنالیے اسرائیل اوریو اے ای معاہدہ، مسلم ممالک کی کڑی تنقید یوم آزادی مناتے ہوئے کشمیریوں کونہیں بھولنا چاہئے، صدر مملکت وزیر اعظم عمران خان کا یوم آزادی پر قوم کو پیغام سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نواز دیا گیا بی آر ٹی کے پہلے روز ہی سیکیورٹی اہلکاروں کی پٹائی پاکستان کا 73واں جشن آزادی، ملک بھر میں چودہ اگست کا شاندار ا... بھارت نے امن کوداؤ پرلگادیا، ڈی جی آئی ایس پی کے الیکٹرک خریدار کی جانچ پڑتال کی جائے، چیف جسٹس آج بھارت میں ایک ہندو اسٹیٹ جنم لے رہی ہے، شاہ محمود قریشی ترکی اورفرانس کی افواج آمنے سامنے، فوجی جھڑپ کا خطرہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کو بجٹ خسارے کا سامنا یوٹیوب نے ای میل سروس بند کردی ڈاکٹروں کی طرح سوچنے والا "اے آئی سسٹم" تیار نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 20 برس بیت گئے پاکستان انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ، آج ساؤتھمپٹن میں شروع ہو گا

پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کا اعلان، سری لنکا کا دورہ کرنے والے 5 پلیئرز ڈراپ

لاہور :  دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، سری لنکا کا دورہ کرنے والی ٹیم سے 5 پلیئرز کو ڈراپ کردیاگیا، روحیل نذیر کوکپتان برقرار رکھا گیا ہے، پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے منتخب دوسرے کھلاڑیوں میں حیدر علی، عباس آفریدی، اختر شاہ، عامر علی، باسط علی، فہد منیر، عرفان نیازی، محمد عامر، محمد حارث،محمد وسیم، نسیم شاہ، قاسم اکرم، صائم ایوب اور شیراز خان جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں خیام خان، محمد جنید، محمد طحہ، نیاز خان اور سلمان شفقت شامل ہیں۔اعظم خان کوچ و منیجر ہوں گے جبکہ دوسرے کھلاڑیوں میں محتشم رشید اسسٹنٹ کوچ، فہیم شاہ فزیو تھراپسٹ، صبور احمد ٹرینر اور عثمان ہاشمی اینالسٹ شامل ہیں، پاکستانی ٹیم اپنے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے ساتھ ایک پریکٹس میچ کے بعد 7ون ڈے پرمشتمل میچزکی سیریز میں حصہ لے گی، واحد پریکٹس میچ 19جون کو ڈربن میں شیڈول ہے، 22 جون سے شروع ہونے والی7 جولائی کو مکمل ہوگی، پہلا ایک روزہ میچ22 جون کو شیڈول ہے، دونوں ٹیمیں دوسرے ایک روزہ میچ میں25 جون کو ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔سیریز کا تیسرا میچ 27 جون، چوتھا 30 جون، پانچواں 2جولائی اورچھٹا میچ 5جولائی کو شیڈول کیا گیا ہے، سیریزکا آخری میچ 7جولائی کو کھیلا جائے گا، پی سی بی کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم کا دورئہ جنوبی افریقہ آئندہ برس 17جنوری سے 9 فروری تک آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ بھی ہے، میگا ایونٹ کو دیکھتے ہوئے ہی یکم ستمبر2000 تک پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کو ہی حتمی  سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، دورہ جنوبی افریقہ کی تیاریوں کے لیے لاہور میں کیمپ بھی لگایا جائے گا، منتخب کھلاڑی 11تا 14جون تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ماہر کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کریں گے۔

مزید : کھیل


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.