Daily Taqat

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل

پاکستان اور بنگلادیش کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ کھیلا جارہا ہے۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی کر رہا ہے اور ایونٹ کا افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان جاری ہے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ایونٹ میں بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں تاہم بنگلادیش اور نیپال کی ٹیمیں ہی پاکستان آئی ہیں۔ بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ان کے میچز متحدہ عرب امارات میں ترتیب دیے گئے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 12 جنوری کو عجمان میں کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ کا فائنل شارجہ میں 19 جنوری کو ہوگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »