نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کوایک روزہ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 66 سے ہرا کر ٹیسٹ کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھی کلین سویپ کرلیا۔.کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے روس ٹیلر کے ناقابل شکست 47 اور لاتھم کے 37 رنز کی بدولت131رنز بنائے تھے جہاں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ویسٹ انڈیز ٹیم کو میچ میں کامیابی کیلئے 23 اوورز میں 166 رنز کا ہدف ملا۔جواب میں کیوی باولرز کی عمدہ باولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز ٹیم کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے چلے گئے۔کپتان ہولڈر نے 34 رنز بنائے اور پوری ٹیم 23 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بناسکی اور کیویز نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے میچ میں 66 رنز سے شکست دینے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی کلین سویپ کر دیا۔کیویز کی طرف سے مچل سینٹنر اور ٹرینٹ بولٹ نے عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین جبکہ ہنری نے دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔
روس ٹیلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ٹرینٹ بولٹ کو شاندار باولنگ کی بدولت سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ29دسمبر کوکھیلا جائے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.