اہم خبرِیں

کرکٹ کمیٹی کی تھوک سے گیند چمکانے پرپابندی کی سفارش

آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے تھوک سے گیند چمکانے پر پابندی کی سفارش کردی، صرف پسینے سے گیند چمکانے کی اجازت ہوگی۔
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے دنیا بھر میں تجارتی، معاشی، معاشرتی اور کھیلوں کی تمام سرگرمیاں ڈیڑھ ماہ سے زائد بند رہیں، کھیلوں کے عالمی مقابلو کا انعقاد بھی مہلک مرض کے باعث خطرے میں پڑ گیا ہے۔
کرونا وائرس سے کا پھیلاؤ روکنے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کرکٹ کمیٹی نے بھی کھلاڑیوں کیلئے سفارشات مرتب کی ہیں۔
کرکٹ کمیٹی نے آئی سی سی سے سفارش کی ہے کہ کچھ عرصہ کیلئے گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی عائد کردی گئی، کھلاڑیوں کو صرف پسینے سے ہی گیند چمکانے کی اجازت دی جائے۔
آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ماہرین کے مطابق پسینے سے کرونا پھیلنے کا امکان نہیں جبکہ تھوک کے ذریعے وائرس پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہے۔
کرکٹ کمیٹی نے میچز کے دوران مقامی امپائرز کا استعمال اور ٹیموں کو ایک اضافی ریویو دینے کی تجویز بھی دی ہے۔
کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی 28 مئی کو دبئی میں ہونیوالی میٹنگ میں دی جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.