Daily Taqat

گال ٹیسٹ: بابراعظم کی سینچری، جےسوریا کے 5 شکار

گال: گال ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے بابراعظم کی شاندار سینچری کی بدولت سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنالیے۔

سری لنکن شہر گال میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں تمام کھلاڑی 222 رنز پر ڈھیر ہوگئے، جس کے جواب قومی ٹیم کی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ رہا کیوں کہ امام الحق صرف 2 جبکہ اسد شفیق 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستانی ٹیم دو وکٹوں پر 24 رنز بنائے۔

دوسرے روز کے آغاز پر قومی ٹیم کے تجربہ کار بلےباز اظہر علی کوئی خاطرخواہ کارکردگی نہ دیکھا محض 41 گیندوں پر 3 رنز بناکر چل دیئے جبکہ محمد رضوان 19، سلمان علی آغا اور محمد نواز 5، 5، یاسر شاہ 18، حسن علی 17 جبکہ شاہین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابراعظم 105 اور نسیم شاہ 5 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ پہلی اننگز میں سری لنکا کی برتری ختم کرنے کیلئے 18 رنز درکار ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا 5، رمیش مینڈس نے 2 جبکہ کسن راجیتھا اور مہیش تھیکشنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کی پہلی اننگز میں سری لنکن ٹیم 222 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جبکہ دنیش چندیمل نے 76 اور لوئر آرڈر میں مہیش تھیکشنا 38 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے 1 رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ انکے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں اوشادا فرنینڈو 35، کوشل مینڈس 21، اینجلو میتھیوز صفر، دھننجایا ڈی سلوا 14 اور نروشن ڈکویلا 4، رمیش مینڈس 11 اور پربت جے سوریا 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، یاسر شاہ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشادا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دھننجایا ڈی سلوا، دنیش چندیمل، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، مہیش تھیکشنا، پربت جے سوریا اور کسن راجیتھا شامل ہیں۔

دوسری جانب سلمان علی آغا نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف سے ٹیسٹ کیپ حاصل کی، کرکٹر کو مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »