Daily Taqat

سری لنکا کو پاکستان کی میزبانی میں عدم دلچسپی

لاہور: سری لنکا نے پاکستان ’’اے‘‘ ٹیم کی میزبانی میں عدم دلچسپی کا اظہار کردیا۔

پی سی بی نے مستقبل کے چیلنجز کی تیاری کیلیے اْبھرتے ہوئے کرکٹرز پر مشتمل اسکواڈ جون میں سری لنکا بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا، کورونا کی وجہ سے سیریز ملتوی ہونے کے بعد 3 ون ڈے اور 2 چار روزہ میچز ری شیڈول کرتے ہوئے جولائی میں کرانے کا پلان بنایا جا رہا تھا مگر بھارتی ٹیم کا دورئہ سری لنکا آڑے آگیا۔

سری لنکن بورڈ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کیلیے آرہی ہے، کورونا کی موجودہ صورتحال میں بیک وقت 2 ٹیموں کی میزبانی غیر دانشمندانہ اور غیر محفوظ قدم ہوگا۔

ایک اور آفیشل نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کا نفاذ اور مختلف طرح کی پابندیاں عائد ہیں،اس صورتحال میں میں پاکستان اے ٹیم کے دورے پر شکوک کے بال موجود ہیں،مجھے کوئی امید نظر نہیں آرہی کہ بورڈ کی جانب سے سیریز کیلیے گرین سگنل دیا جائے گا، دوسری جانب لنکن پریمیئر لیگ 30جولائی سے 22اگست تک کرانے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 13سے 25جولائی تک مکمل ہوں گے،اس کے بعد ایل پی ایل شروع ہوگی،اس لیے پاکستان اے ٹیم سے سیریز ملتوی کرتے ہوئے نئی تاریخوں کے بارے میں غور کیا جائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »